تلہ گنگ کو کھنڈرات میں تبد یل کروانے میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی ذمہ دار ہیں ۔مسلم لیگ ق کے مر کز ی رہنما حا فظ عمار یاسر

تلہ گنگ کو کھنڈرات میں تبد یل کروانے میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی ذمہ دار ہیں ۔مسلم لیگ ق کے مر کز ی رہنما حا فظ عمار یاسر

تلہ گنگ(نما ئند ہ بول تلہ گنگ) مسلم لیگ ن تلہ گنگ کو ضلع تو نہ بنا سکی مگر کھنڈر بنانے میں کا میاب ہو گئی۔ ان خیالات کاا ظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما حافظ عمار یاسر نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوازت کے خلاف آپریشن کسی منصوبہ بندی کے بغیر کیا گیا جس کی وجہ سے شہر کا ایک بڑا حصہ کئی دنوں سے بجلی اور پانی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ مقامی مسلم لیگ ن کے اراکین اور مشیر شہر کو ان حالات میں پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تجاوزات کے خاتمے کے حق میں ہیں مگر جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے وہ مناسب نہیں تھا۔ اس موقع پر تلہ گنگ اور لاوہ سے جیتنے والے کونسلرز کے علاوہ سابق تحصیل نائب ناظم ملک مظفر ، شیخ سعید اور نمبردار ملک ظفر اقبال بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.