ضلع کونسل چکوال ، چھ میونسپل کمیٹیوں اور 71یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر ریٹرننگ افسروں نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کرلیا ۔

ضلع کونسل چکوال ، چھ میونسپل کمیٹیوں اور 71یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر ریٹرننگ افسروں نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کرلیا ۔

چکوال(نما ئند ہ بول تلہ گنگ)ضلع کونسل چکوال ، چھ میونسپل کمیٹیوں اور 71یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر ریٹرننگ افسروں نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ متعدد یونین کونسلوں میں مختلف جماعتوں کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔یونین کونسل بھیں میں سردار گروپ نے تمام مخصوص نشستوں پر جھاڑو پھیر دیا، جبکہ متعدد یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار تقریبا ً بلا مقابلہ منتخب ہوگئے چونکہ مخصوص نشستوں کے انتخابات ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس کے بعد متناسب نمائندگی پر کرائے جانے ہیں لہٰذا اب آٹھ فروری ، گیارہ فروری اور 14فروری کا جوشیڈول الیکشن کمیشن نے بل ترتیب ضلع کونسل میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کیلئے دے رکھا تھا وہ تقریباً ختم ہو چکا ہے اب سیاسی جماعتوں نے ریٹرننگ افسروں کو حصے کے مطابق اپنے حتمی امیدواروں کی فہرست دینا ہے اور متناسب نمائندگی کے تحت جتنی نشستیں جس جماعت کی ہیں اس کے مطابق اس کے امیدوار کامیاب ہونگے۔ سردار گروپ کو اس ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس سے سخت دھچکا پہنچا ہے اور27جنوری سے قبل انہوں نے اپنی پارٹی وابستگی ظاہر کرنی ہے بصورت دیگر وہ ان مخصوص نشستوں کے انتخابات سے عملی طور پر باہر ہو جائیں گے۔ بہرحال بلدیاتی آرڈیننس کو پیپلز پارٹی نے لاہور ہائی کورٹ میںچیلنج کردیا ہے بہرحال مسلم لیگ ن کو مخصوص نشستوں کے انتخابات میں اپنے مخالفین پر واضح برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.