دہشتگردی کی واردات کے بعد پرائیویٹ اور سرکاری سکولوںمیں سیکورٹی اور حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات جاری۔

دہشتگردی کی واردات کے بعد پرائیویٹ اور سرکاری سکولوںمیں سیکورٹی اور حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات جاری۔

چکوال(نما ئند ہ بول تلہ گنگ)چار سدہ میں دہشتگردی کی واردات کے بعد پرائیویٹ اور سرکاری سکولوںمیں سیکورٹی اور حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں مگر سرکاری سکولوں میں حفاظت کا صرف اللہ ہی مالک ہے جبکہ دوسری طرف پرائیویٹ تعلیمی اداروںمیں جہاں اڑھائی ہزار سے تین ہزار روپے فی بچہ وصول کی جا رہی ہے مگر پوزیشن یہ ہے کہ سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، بھون روڈ پر ایک بڑے سکول کی چھت کے اوپر سیکورٹی کیلئے جو گارڈ تعینات کیا گیا ہے اس کے پاس پستول بھی نقلی ہے جبکہ اسی طرح دیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابرہیں ، بچوں کے والدین نے ڈی سی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں میںکم از کم حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.