بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگی منشاءبٹ کی چکوال آمد، مسلم لیگی پارلیمنٹرین اکھٹے ہوگئے۔

بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگی منشاءبٹ کی چکوال آمد، مسلم لیگی پارلیمنٹرین اکھٹے ہوگئے۔

چکوال(نما ئند ہ بول تلہ گنگ)بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگی منشاءبٹ کی چکوال آمد، مسلم لیگی پارلیمنٹرین اکھٹے ہوگئے۔ پاکستان مسلم لیگ ضلع چکوال کے صدر اور ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کی رہائشگاہ پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں ہم متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت رائے ونڈکو پھر دوبارہ ناراض ہونے کا موقع نہ دیں کیونکہ سہگل آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پھر اس سے پہلے حمزہ شہباز شریف نے چکوال کے پارلیمنٹرین کی جو کلاس لی تھی اس سے چکوال کے پارلیمنٹرین کے عزت اور وقار میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور خاص طور پر ضلعی انتظامیہ کے اوپر جوہمارا جو تھوڑا بہت رعب تھا وہ بھی ختم ہوگیا ہے۔ لہٰذا ہم مخصوص نشستوں کے الیکشن میں حصہ بمطابق جثہ جس جس کے پاس جتنے ممبران ہیں اس حساب سے سیٹیں تقسیم کر لیں اس سے مسلم لیگ کی دو تین سیٹیں بھی بڑھ جائیں گی اور آنے والے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے الیکشن میں بھی پارٹی کی پوزیشن مزید بہتر ہو جائے گی۔ اجلاس میں کئی مواقعے پر گرما گرمی بھی دیکھی گئی اور اراکین اسمبلی ایک دوسرے کو لطیف پیرائے میں طنز کے نشتر بھی چلاتے رہے۔ اجلاس میں ایم این اے میجر طاہر اقبال، ایم پی اے ظہور انور کے ترجمان شہریار اعوان، ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دولہہ ،ملک سلیم اقبال کی نمائندگی ملک فیروز ددیال نے کی، ملک اسلم سیتھی،چوہدری حیدر سلطان اور سردار ممتاز ٹمن کے ترجمان ملک امیر خان ٹمن، چیئرمین ملک نعیم اصغر اعوان بھی موجود تھے۔ ایم پی اے مہوش سلطانہ بیرون ملک جانے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہو سکیں۔

4 comments

Leave a Reply

Your email address will not be published.