تلہ گنگ ولاوہ کے منتخب چیئر مینو ں نے یکجا ہو نے کا اعلا ن کر دیا ،ضلعی چیئر مینی تلہ گنگ میں لا کر رہیں گے ۔ذرائع کا دعوی

تلہ گنگ ولاوہ کے منتخب چیئر مینو ں نے یکجا ہو نے کا اعلا ن کر دیا ،ضلعی چیئر مینی تلہ گنگ میں لا کر رہیں گے ۔ذرائع کا دعوی

تلہ گنگ (خصو صی رپو رٹ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ اور لاوہ کے منتخب چیئر مینو ں نے ضلعی چیئر مینی تلہ گنگ لانے کیلئے یکجا ہو نے کا اعلا ن کر دیا اور ضلعی چیئر مینی لے کر رہیں گے سیا سی ذرائع۔ بروز اتوار کو تلہ گنگ میں پچیس چیئر مینوں کی ملا قات متوقع ،آ ئند ہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا۔تفصیلا ت کے مطابق حلف برادری کی تقریب کے بعد تلہ گنگ اور لاوہ کے منتخب چیئر مینو ں نے ضلع چکوال کی سیا ست میں نیا دھما کہ کر نے کا اعلا ن کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مینو ں نے بتا یا ہے کہ ضلع چکوال والے ہمیشہ تلہ گنگ کے ساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر تے ہیں اور مخصو ص نشستیں ،سینیٹر اور وزارت لینے کے با وجو د ضلعی چیئر مینی بھی چکوال میں لا نے کی تگو ودو میں مصروف ہیں ۔سیا سی ذرائع کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ اور لاوہ کے پچیس یو نین کو نسلوں میں مسلم لیگ ن ،ق لیگ اور سر دار گروپ سے کا میا ب ہو نے والے چیئر مینو ں نے تلہ گنگ کی عوام کو اپنا حق دلوانے کیلئے یکجا ہو نے کا اعلا ن کر دیا اور کہا ہے کہ ہم اب تلہ گنگ کے ساتھ مز ید زیا دتی بر داشت نہیں کر سکتے ہیں اور اب ضلعی چیئر مینی تلہ گنگ میں لا کر رہیں گے ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بروز اتوارکو پچیس منتخب چیئر مینوں کی ملا قات بھی متوقع ہے جس میں آ ئند ہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا ۔دوسری طرف چکوال کے رہنما ﺅں نے بھی ضلعی چیئر مینی کی سیٹ چھیننے کیلئے تگو و دو جاری رکھی ہو ئی ہے ۔سیا سی حلقوں کا کہنا ہے کہ پچیس چیئر مینوں کا اتحاد چکوال کے رہنما ﺅں کیلئے خطر ے کی گھنٹی ثا بت ہو گا اور ضلعی چیئر مینی کی لا ٹر ی تلہ گنگ کے نا م نکل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.