ایم پی اے کی ملحقہ گلی تا لا ب کا منظر پیش کر نے لگی ،اہل محلہ سر اپا احتجا ج ۔

ایم پی اے کی ملحقہ گلی تا لا ب کا منظر پیش کر نے لگی ،اہل محلہ سر اپا احتجا ج ۔

تلہ گنگ(شفا عت ملک سے) فاطمہ جناح روڈ سے ملحقہ گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے ایم پی اے ذوالفقار دلہہ کے دفتر کے سامنے والی گلیاں کافی عرصہ سے تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ گلی ڈان سکول میں تو حالات اس قدر خراب ہیں کہ مکینوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہے۔ اس گلی میں ایک پرائیوٹ سکول کے علاوہ ایک سرکاری سکول بھی ہے جس کی وجہ طلبا و طالبات کا گذر بہت مشکل ہو چکا ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ، اسسٹنٹ کمشنر وسیم احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا فوری حل نکالا جائے۔ ان حلقوں نے بتایا کہ کئی بار اہل محلہ اس مسئلہ کی نشاندہی کر چکے ہیں مگر افسران بالا اور سیاسی رہنماﺅں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.