لا وہ تلہ گنگ میں دس منی اسٹیڈ یم حکو متی سر پر ستی نہ ہو نے کی وجہ سے جواریوں کی آ ما جگا بن گئے ،مقا می انتظا میہ بے خبر اور سر کا ری کروڑوں روپے ضا ئع ہو نے کا خد شہ۔

لا وہ تلہ گنگ میں دس منی اسٹیڈ یم حکو متی سر پر ستی نہ ہو نے کی وجہ سے جواریوں کی آ ما جگا بن گئے ،مقا می انتظا میہ بے خبر اور سر کا ری کروڑوں روپے ضا ئع ہو نے کا خد شہ۔

تلہ گنگ(سید ارشاد حسین کا ظمی سے) تحصیل تلہ گنگ و لاوہ کے دس منی اسٹیڈیم حکومتی سر پرستی نہ ہونے کی بدولت تباہ وبرباد ہو گے -ان اسٹیڈیمزمیں اب جواریوں کا راج ہے اور بھوت بنگلے کا سماں پیش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ادوارمیں کروڑوں روپے کی مالیت سے تعمیر کئے گئے اسٹیڈیمزمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ تباہی کے دہانے پر ہیں اور ان جگہوں پر منشیات فروشوں اور جواریوں نے اپنے ڈیرے بسا لئے ہیں۔ اور اسٹیڈیمز میں لگے ٹرانسفارمرز، جنگلے، دروازے، موٹریں بھی جرائم پیشہ عناصر چرا چکے ہیں چیئر مین پریس کلب (الیکٹرانک میڈیا) سید ارشاد حسین شاہ کاظمی کی طرف سے ایک درخواست کے جواب میں نکہ کہوٹ اسٹیڈیم کو ہائی سکول نکہ کہوٹ کے حوالے کیا گیا تھا مگر ناقص انتظامی صلاحیتوں کی بنا پر سکول انتظامیہ اس ذمہ داری کو ادا نہیں کر پارہی۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور ان اسٹیڈیمز کو فوری طور پرمقامی ہائی سکولز کی زیر نگرانی دیا جائے تا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع میسر آسکیں اورمعاشرے سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کا بھی خاتمہ ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.