مفتی اعظم سعو دی عر ب کا خطبہ حج مسلم امہ کو سید ھی راہ پر چلا نے کا منشور ہے ۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے ضلعی ترجمان چوہدری عبدالجبار

مفتی اعظم سعو دی عر ب کا خطبہ حج مسلم امہ کو سید ھی راہ پر چلا نے کا منشور ہے ۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے ضلعی ترجمان چوہدری عبدالجبار

تلہ گنگ (نما ئند ہ بول تلہ گنگ) مفتی اعظم سعودی عرب کا خطبہ حج مسلم امہ کو سیدھی راہ پر چلانے کا منشور ہے جسے ہر مسلمان اپنی زندگی پر نافذ کرکے اقوام عالم میں اسلام کی نشاة ثانیہ کے احیاءکی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علما اسلام (ف) کے ضلعی ترجمان چوہدری عبدالجبار نے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک پیش کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر اسلامیانِ پاکستان ملک کی ترقی و سلامتی اور اتحاد ِ امت کی دعائیں مانگتے ہوئے مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ کے خطبہ حج کے بنیادی نکات کو بھی اپنے پیش نظر رکھیں اور ان نکات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا عہد کرکے اس پر عمل پیرا بھی ہو جائیں تو بلاشبہ اتحاد امت ہی دنیا کی سپرپاور بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم سعودی عرب کا خطبہ حج مسلم امہ کو گروہی اختلافات کو فراموش کرکے اتحاد و یکجہتی کی لڑی میں پروئے رکھنے کا نسخہ کیمیا ہے۔ مفتی اعظم سعودی عرب نے شرفِ انسانیت کے منبع دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے اور ریاستی‘ ملکی‘ مملکتی فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی‘ وہیں انہوں نے مفاہمتوں‘ مصلحتوں کے لبادے اوڑھے مسلم حکمرانوں کو ریاکاری ترک کرکے شعائر اسلامی اختیار کرنے کا بھی درس دیا۔ مفتی اعظم سعودی عرب کا خطبہ حج فرزندانِ اسلام کیلئے بلاشبہ مشعل راہ ہے مگر جب تک اس خطبہ حج کی بنیاد پر ہم عملیت پسندی کی راہ اختیار نہیں کرتے‘ مفاہمتوں‘ مصلحتوں منافقتوں کے لبادے نہیں اتار پھینکتے اور دنیا کے جدید تقاضوں سے عہدہ برا ہونے کیلئے خود کو تیار نہیں کرتے‘ ہم پستے رہیں گے اور اپنے عروج کے دن یاد کرتے کرتے مزید زوال کا شکار ہوتے جائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.