یونین کونسل کوٹگلہ ،ملک اسد مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے،سخت مقابلہ ہو گا

یونین کونسل کوٹگلہ ،ملک اسد مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے،سخت مقابلہ ہو گا

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر )یونین کونسل کوٹگلہ میں دو حلیف حریف بن گئے۔بلدیاتی الیکشن میں پہلی بار آپس میں مقابلہ ہو گا،سابق ناظم یونین کونسل کوٹگلہ ملک اسد محمود اور سابق نائب ناظم ملک ذکاءاللہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں الگ الگ پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے۔ماضی میں ملک اسد محمود اور ملک ذکاءاللہ ایک ساتھ رہے ہیں۔آمدہ الیکشن میں ملک اسد مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے اور ملک ذکاءاللہ مسلم لیگ(ن) کی طرف سے چیئرمین کے متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں۔ملک اسد محمود کی کوٹگلہ جبکہ ملک ذکاءاللہ کی صادق آباد میں پوزیشن مستحکم ہے۔دونوں گروپوں کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔پینل تشکیل دیئے جانے کے حوالہ سے دونوں گروپوں نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ملک اسد محمود کے ساتھ وائس چیئرمین ممکنہ طور پر خوشحال گڑھ کی ملک برادری سے ہو گا۔جبکہ خوشحال گڑھ کا پٹواری گروپ جسکی مقامی سطح پر پوزیشن مضبوط ہے ملک ذکاءاللہ کا ساتھ دے گا۔ملک گروپ نے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیئے تھے اور ملک اسد محمو دکی سخت ترین مخالفت کی تھی اور انکے امیدوار چوہدری پرویز الہی کی شکست میں علاقے سے اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ملک گروپ کو”لفٹ“ نہ کروائے جانے کی وجہ سے ملک گروپ ایک بار پھر ملک اسد محمود کی ”گود“ میں جانے والا ہے۔وائس آف تلہ گنگ کی رپورٹ کے مطابق یونین کونسل میں سخت مقابلہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.