بلد یا تی الیکشن کا بگل بجتے ہی تلہ گنگ میں سیا سی سر گر میاں عروج پر امید واروں نے لنگو ٹ کس لی ۔

بلد یا تی الیکشن کا بگل بجتے ہی تلہ گنگ میں سیا سی سر گر میاں عروج پر امید واروں نے لنگو ٹ کس لی ۔

تلہ گنگ (چو ہد ری عبد الجبار سے)بلدیاتی الیکشن کا بگل بجتے ہی تلہ گنگ میں سیاسی سرگرمیوں نے عروج پکڑ لیاہے،تلہ گنگ شہر کی وارڈنمبر 11سے ایکشن کمیٹی کے امیدوار شیخ محمد راشداور مسلم لیگ (ن) کے فیصل انصاری کے درمیان مقابلے کی فضاءبنتی نظر آرہی ہے تاہم علاقے کے مسائل کی بنیاد پر بننے والی ایکشن کمیٹی کامتفقہ امیدوار ہونے کی وجہ سے شیخ محمد راشد کومسلم لیگ (ن) کے فیصل انصاری پرممکنہ برتری حاصل ہے ،جبکہ دیگر جماعتوں کے امیدوار وں کے درمیان تیسری پوزیشن کا مقابلہ ہے ۔تلہ گنگ شہر کی وارڈنمبر 11میں محلہ عیدگاہ ،محلہ جھاٹلہ ،اور محلہ فاروق اعظم ؓ کی آبادیاں شامل ہیں ،اس وارڈ کی اکثریتی آبادی جھاٹلہ قبرستان روڈ عثمانیہ پلازہ سے لیکر ڈھوک تریڑ اور اس روڈ کے اردگر د کی گلیوں پر مشتمل ہے ،جھاٹلہ قبرستان روڈ عثمانیہ پلازہ سے لیکر ڈھوک تریڑ کی اکثریتی آبادی عرصہ دراز سے ان گنت مسائل سے دوچار ہے ،سابقہ اور موجودہ دور میں اس علاقے کے مکینوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا اور ان کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ،آمدہ بلدیاتی الیکشن کے اعلان پر یہاں کے مکینوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ایکشن کمیٹی تشکیل دی جس نے وارڈنمبر 11کے سرکردہ شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد متفقہ طور پر اس اکثریتی آبادی کے مکین نوجوان متحرک سماجی کارکن شیخ محمد راشد کو امیدوار نامزد کیا جواب تک اس وارڈ سامنے آنے والے امیدواروں کے مقابلے میں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیںاور ان کو (ن) لیگ کے امیدوار پر ممکنہ نفسیاتی برتری حاصل ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.