سا بق ضلع نا ظم سر دار غلا م عباس کے حلقہ پی پی با ئیس میں طو فانی دورے

سا بق ضلع نا ظم سر دار غلا م عباس کے حلقہ پی پی با ئیس میں طو فانی دورے

تلہ گنگ (ارشد مر جا ن سے)سردار غلام عباس نے آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن مہم کے سلسلے میں تلہ گنگ کی متعد یونین کونسلوں کے طوفانی دورے سیاسی مخالفین کیلئے مشکلات میں اضافہ ہونے لگا تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے گزشتہ روز اپنے دست راست ملک قدیر باز نرگھی کے ہمراہ تلہ گنگ کی یونین کونسل کوٹ سارنگ ،مرالی،مرجان،ٹہی ،جسیال ،دھولر ،بھلومار ،تھوہا محرم خان میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ آئندہ بلدیاتی الیکشن کیلئے اہم مشاورات کیں اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے متعد یونین کونسلوں کے پینل بھی مکمل کرلیے ۔دیگر رہنماﺅں میں نمبردار ملک سلطان ٹہی حاجی سلیم امید وار وائس چئیر مین کوٹسارنگ ،ملک ممتاز حیدر رئیس آف تھوہا،ملک خضر رحمان آباداور دیگر دوستوں کا بھر پور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے گروپ کی کامیابی کیلئے اپنے دوستوں کو بھر پور محنت کرنے کی تلقین کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.