اندرون اور بیر ون ملک میں مقیم تما م پا کستا نیو ں کو جشن آ زادی مبار ک ہو ۔ممبر قو می اسمبلی شا زیہ اشفاق مٹو اور اشفاق مٹو کا مشتر کہ بیا ن

اندرون اور بیر ون ملک میں مقیم تما م پا کستا نیو ں کو جشن آ زادی مبار ک ہو ۔ممبر قو می اسمبلی شا زیہ اشفاق مٹو اور اشفاق مٹو کا مشتر کہ بیا ن

تلہ گنگ (نما ئند ہ بول تلہ گنگ ) ممبر قو می اسمبلی شا زیہ اشفاق مٹو اور سنیئر رہنما اشفاق مٹو نے نے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک اور بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد دی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد پاکستان اللہ کی خاص نعمت ہے اسے مستحکم اور خوشحال بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہو ںنے کہا کہ یہ دن ہمیں آزاد مادر وطن کے حصول کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں آج یہ عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کو مستحکم، خوشحال بنانے کیلئے قائداعظم کے اصولوں اتحاد، یقین اور نظم و ضبط پر عمل کرینگے جہاں لوگ مساوات، انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دینگے۔ شا زیہ اشفاق نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان کو ایک جمہوری ملک بنانے کا خواب دیکھا تھا اس لئے ہمیں ملک میں جمہوری استحکام کیلئے سخت محنت کرنی چاہئے۔ اشفاق مٹونے قوم پر زور دیا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام، عوام کو بااختیار بنانے اور ملکی ترقی کیلئے ملکر کام کریں ہم اپنے باہمی اختلافات کو بھلا دیں تاکہ ہمیں دنیا میں حقیقی مقام حاصل ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.